کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے آخر میں ہونے کا امکان

Election Commission

Election Commission

کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان پندرہ ستمبر سے پہلیکر دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخا بات کے لئے تیار ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے آخر میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان 15 ستمبر سے تک کر دیا جا ئے گا۔

قانون سا زی کے حوالے سے صدارتی آرڈینس کا انتظار ہے۔ امید ہے کہ ایک ہفتے میں آرڈینس جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹو نمنٹ میں 250 نشتستوں پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ کنٹونمنٹ میں 230 عام نشتیں ہوں گی۔ کنٹونمنٹ میں خواتین کے لئے 17، جبکہ اقلیتوں کے لئے 30 نشستیں ہوں گی۔