کیپ ٹان ٹیسٹ : تیسرا روز، پاکستان کے3 وکٹ پر 100 رنز

pakistan Test

pakistan Test

کیپ ٹان ٹیسٹ(جیوڈیسک) کیپ ٹان ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے تین وکٹ پر سو رنز بنالیے۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ پر ایک سو بارہ رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کیپ ٹان میں جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز محمد حفیظ اور ناصر جمشید ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

یونس خان چودہ پر ڈیل اسٹین کا شکار ہوگئے۔ اس موقع پر اظہر علی اورکپتان مصباح الحق نے پچپن رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کی امیدوں کو پھر روشن کردیا۔ تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر اظہر علی پینتالیس اور مصباح چھتیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو چھبیس رنز بنا کر آٹ ہوئی۔ سعید اجمل نے چھ اور محمد عرفان نے تین وکٹیں لیں۔