کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : ساتھ افریقہ کے 7 کھلاڑی آؤٹ، اجمل کی6 وکٹیں

Cape Town Test

Cape Town Test

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم دباؤکا شکار ہے۔ پاکستانی ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید چورانوے رنز درکار اور تین وکٹیں باقی ہیں۔

کھیل کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے نامکمل اننگز پانچ وکٹ اور ایک سو انتالیس رنز سے دوبارہ شروع کی۔ پہلے سیشن میں پاکستانی ٹیم دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور اب سے کچھ دیر قبل تک میزبان سائیڈ نے سات وکٹوں پر دو سو چوالیس رنز بنالیے ہیں۔ چھٹی وکٹ بھی دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل نے حاصل کی۔ ڈین ایلگر تئیس رنز پر سعید اجمل کا شکار بنے۔

طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھی ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ انھوں نے اے بی ڈی ویلیئرز کو اکسٹھ رنز پر پویلین پہنچا دیا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں تین سو اڑتیس رنز بنائے تھے۔