جنگ بندی معاہدے کے باوجود دہشتگردانہ حملہ قابل تشویش: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے باوجود دہشتگردانہ حملہ قابل تشویش ہے۔ کہتے ہیں قوم امن چاہتی ہے، موجودہ صورتحال میں مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنیوالے عناصر کی نشاندہی سب کی ذمہ داری ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پشاور میں سربند روڈ بم دھماکے کی مذمت اور معصوم شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی فوری اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

عمران خان نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود دہشتگردانہ حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل کو تباہ کرنے اور ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو پہچانا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم امن چاہتی ہے، موجودہ صورتحال میں مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنیوالے عناصر کی نشاندہی سب کی ذمہ داری ہے۔

حکومت حملے کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزے لے اور ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ عمران خان نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔