مرکزی جمعیت الحدیث پاکستان کے ناظم تبلیغ حافظ عثمان شاکر نے کہا ہے کہ وطن عزیز کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا

فیصل آباد( پ ر) مرکزی جمعیت الحدیث پاکستان کے ناظم تبلیغ حافظ عثمان شاکر نے کہا ہے کہ وطن عزیز کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے عوام عمران خاں کی نئے پاکستان کی تکمیل کے لیے جاری جدوجہد کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں کیوں کہ عوام کو ہرگز ایسا نیا پاکستان نہیں چاہیے جس کے حصول کے لیے میوزک پر اسلام آباد کی سڑکوں پر خواتین سے ڈانس کروایا جائے طوفانی بارشوں سے خیبر پختوں میں مچنے والی تباہی سے وہاں کی عوام کو پریشان حال ہے۔

جب کہ وہاں کا وزیر اعلیٰ اسلام آباد میں میوزک پر ٹھمکے لگانا انتہائی شرم ناک ہے شیخ السلام طاہرالقادری کے پیش کردہ دس نکات میں سر فہرست ملک کے اندر محمدی نظام کے عملی نفاذ کا ہونا بے حد ضروری تھا مگر اس نکات کا شامل نہ ہونا اس امر کی گواہی ہے کہ یہ یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہار جامع تعلیم القرآن 466روڈ محلہ اشرف آباد میں جمعتہ المبارک کے مثالی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا حافظ عثمان شاکر نے مزید کہا کہ ملک کے اندر انقلاب برپا کرنے کے دعوے دار حقیقت میں اسلام کا لبادھا اوڑ کر مغرب زدہ ماحول برپا کرنے کی سازش میں مصروف ہیں اسلام آباد میں 10 روز سے جاری دھرنے کے دوران عمران خاں اور طاہرالقادری نے کروڑوں روپے اجاڑ دیے اور بیت المقدس کے تحفظ فلسطین میں شہید ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لب کشائی تک نہ کی جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

ان حالات میں مرکزی قائد پروفیسر ساجد میر نے برملا کہا ہے کہ مرکزی جمعیت الحدیث کا بچہ بچہ مظلوموں کی مدد کے لیے اپنا تن من قربان کر دے گا گولی کے لیے اپنا سینہ حاضر کر نے والے حقیقت میں منافقین ہیں انہیں چاہیے کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنا سینہ پیش کریں نہ کہ ملک کے اند انقلاب کی آڑ میں دھرنے دے کر ملک کی معشیت کو دائو پر لگائیں وہ وقت دور نہیں جب ایسے منافقوں سے ملک کے عوام کو نجات مل جائے گی کیوں کہ وہ حقیقت میں کینڈین اور امریکن ہیں واپس جائیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے اندر اتحاد و اتفاق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں تا کہ ایسے فساد پرست عناصر سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

Central e-Hadith

Central, e-Hadith