مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 22/8/2014

Saleem Shahzad

Saleem Shahzad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد پارٹی ہے جو پاکستان میں حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جو کہ سٹیٹس کو کی جماعتوں اور موجودہ حکمرانوں کے مفاد میں نہیں ہے مگر ملکی سلامتی اور بقا کے لئے چیرمین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں عوام آزادی مارچ کر رہی ہے کیونکہ اس وقت ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور جب تک صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوتے ملک ترقی نہیں کر سکتا ، حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ ملک کسی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا مگر جس طرح حکمران اپنے گلو،پومی اور نومی جیسے بدمعاشوں کا ستعمال کر رہی ہے اس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے اس لیے حکمرانوں کو اپنے اندازے حکمرانی پر نظر ثانی کرنی چاہے ہم پُر امن پاکستانی شہری ہیں ہماری شرافت کو کمزوری نا سمجھا جائے ، کرپشن اوردھاندلی کے خلاف احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ، ہمارے آزادی مارچ اور شرکا کو ٹارچر کرنے سے حکومت بچ نہیں سکتی ، ہمارے ارادے نیک اور ملکی مفاد میںہیں ہم ملک بچانے نکلے ہیں آو ہمارے ساتھ چلو کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا مقصد ملک میں سسٹم کی تبدیلی اور احتساب کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے جس کی وجہ سے سزا اور جزا میرٹ پر ہو اور ملک میں امن قائم ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) لانگ مارچ اور انقلاب مارچ سے ملک متحمل نہیں ہو سکتا، ملکی مسائل کا حل بھنگڑے ، ناچ گانے میں نہیں لانگ مارچ اور انقلاب مارچ پر اربوں روپے خرچ کرنے والے آئی ڈی پیز اور( کے پی کے ) مسائل پر توجہ دیں۔ پاکستان کے عوام جمہوریت کو ملکی مسائل کا حل سمجھتے ہیں۔ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتیں ذاتی مفادات اور بیرونی ایجنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں ۔سیاسی دکانداری چمکانے والوںکو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) چور درازے کے بجائے عوام کے بھر پور اعتماد کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے۔ عوام نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو جو مینڈیٹ دیا ہے۔ وہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ غیر سیاسی تماشے لگانے والے ملک کو ترقی کے سفرکی پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیںتاہم ان کے مذموم مقاصد کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے اور غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے والوں نے مارچ پر بے دریغ اخراجات خرچ کئے مگر اس کے باوجود مسلم لیگ (ن)جمہوریت پسند قو توں کے ساتھ مل کر ملک کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)عوامی حلقوں کی طرف سے قصور کے کرپٹ ترین تھانیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تھانہ صدر میں سالوں سے تعینات اے ایس آئی صادق علاقہ میں چوروں ڈاکوئوں ،جواریوں اور قحبے خانے چلانے والی نائکائوں کی سرپرستی کر رہا ہے ۔ارباب اختیارنے آنکھیں بند کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصورمیں 8دفعہ تعینات رہنے والا اے ایس آئی صادق علاقہ میں چوروں ڈاکوئوں ،جواریوں اور قحبے خانے چلانے والی نائکائوں کی سرپرستی کر کے قصور کے بارونق اور شاندار علاقہ فضل خاں کالونی میں ایک کروڑ روپے کی کوٹھی کا مالک بن گیا ۔متعد بار اس نکے تھانیدار کا تبادلہ کیا گیا مگر اس راشی ASIنے اتنی بار ہی دوبارہ تھانہ صدر میں تعیناتی کو اپنا وطیرہ بنا لیا ۔اسکے علاوہ مذکورہ ASIتھانے میں تب تک کسی شہری کی بات سننا گوارہ نہیں سمجھتا جب تک اسکو من پسند رشوت 50000ہزار روپے سے زائد کی آفر نہ کروائی جائے گزشتہ روز اس صاحب کا کہنا تھا کہ چاہے عوامی حکومت ہو یا فوجی حکومت ہو پولیس کے پاس جو اختیار ات ہیں وہ کسی حکمران کے پاس بھی نہیں اسکے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ راشی تھانیدار وردی کی آڑ میں غنڈہ گردی اور بدمعاشی اس وجہ سے کرتا ہے کہ یہ شراب شباب اور کباب کا نہ صرف خود عادی بلکہ متعدد افسران کو بھی عیاشی کرواتا ہے جس کے باعث اسکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی ۔مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کے ضلع کے کرپٹ ترین تھانیدار کے خلاف فوری سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی