سینچورین ٹسیٹ : جنوبی افریقہ کی ٹیم 409 رنز بناکر آوٹ

South Africa

South Africa

سینچورین ٹسیٹ(جیوڈیسک) کے دوسرے روز کھانے کے وقفے سے کچھ پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو نو رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے اے بی ڈی ویلیئرز نے سینچری بنائی۔

سینچورین میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی نا مکمل اننگز چھ وکٹ پر تین سو چونتیس رنز سے شروع کی۔ تو اے بی ڈی ویلیئر نے اپنے کیرئیر کی سولہویں سینچری مکمل کی۔

دوسرے روز پاکستان کو پہلی کامیابی فیلینڈر کی صورت میں ملی جو چوہتر رنز بنا کر یونس خان کی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے۔ پھر کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز ایک سو اکیس رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ کلین ویلڈٹ کو بھی راحت علی نے پویلین بھیج کر ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آخری وکٹ بھی راحت علی کے حصہ میں آئی ۔

دوسرے روز جنوبی افریقہ کی آخری چار وکٹیں چوہتر رنز کے اضافے سے گریں، اور پوری ٹیم چار سو نو رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے چھ اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے احسان عادل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ وہ انجری کے سبب دوسرے روز گیند نہ کراسکے۔ ٹیسٹ کی اس اننگز سعید اجمل کا جادو نہ چل سکا اور جو کوئی وکٹ نہ لے سکے۔