سینچورین ٹیسٹ :جنوبی افریقہ 409 پر آئوٹ، راحت علی کی 6 وکٹیں

Rahat Ali

Rahat Ali

سینچورین (جیوڈیسک)سینچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 409 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔اے ڈویلیز 121رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہاشم عاملہ نے 92 اور فلینڈر نے 74 رنز کی اننگ کھیلی۔پلیسز نے 29 اور پیٹرسن نے 28 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کیرئیر کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے فاسٹ بائولر راحت علی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

احسان عادل نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔یونس خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔