امریکی سائیکلسٹ لارنس آمسٹرانگ کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج

Lance Armstrong

Lance Armstrong

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکہ کے محکمہ انصاف کے ادارے نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے والے لانس آرمسٹرانگ کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا۔ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس نے امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

لانس آرمسٹرانگ نے اپنی پرفارمنس کر بہتر بنانے کے لیے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا جس کے باعث انہیں یکے بعد دیگرے کامیابیاں ملیں۔امریکی رائیڈر نے رواں سال جنوری میں ایک ٹی وی شو کے دوران اعتراف جرم کر لیا۔سائیکلنگ کی عالمی فیڈریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر آرمسٹرانگ سے تمام ٹائٹلز پہلے ہی واپس لے چکی ہے۔