چودھری وجاہت کو مشروط الیکشن میں حصہ لینے کے حکم میں توسیع

Chaudhry Wajahat

Chaudhry Wajahat

لاہور(جیوڈسیک)ہائیکورٹ کے فل بینچ نے چودھری وجاہت حسین کو مشروط طور پر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کے حکم میں جمعہ تک توسیع کردی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ چودھری وجاہت حسین کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے جن بنکوں سے قرضہ لیا تھا وہ تمام معاملات کلیئر ہو چکے ہیں۔

فاضل بینچ نے چودھری وجاہت حسین کی جانب سے بنکوں سے قرضے لینے کا تحریری ریکارڈ اسٹیٹ بنک سے طلب کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے مشروط حکم میں جمعہ تک توسیع کر دی۔