سمندرپارپاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)نواز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں جو ہر سال اربوں ڈالر کا زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ برسراقتدارآ کر بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو صنعتی زونز میں ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔