چوہدری ذوالفقار قتل کیس، گرفتار ملزم کے دو ساتھی بھی پکڑے گئے

 

Chaudhry Zulfiqar Murder Case

Chaudhry Zulfiqar Murder Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس کو ایف آئی اے کے پراسیکوٹر چوہدری ذوالفقار قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور گرفتار ملزم عبداللہ کے دو ساتھی بھی پکڑے گئے ہیں۔ ایک ملزم کا تعلق مردان اور دوسرے کا ملکوال سے ہے۔ ملزموں سے خفیہ مقام پر تفتیش کی جارہی ہے۔

تنویر نامی گرفتار ملزم وقوع کے روز گاڑی چلا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق، ملزم عبداللہ کو بیماری کے باعث جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا ہے۔ ملزم پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں زیر علاج ہے، اس کا نچلا دھڑ مفلوج ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ کے مزید 2 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔