قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے شروع ہوگا

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے شروع ہو گا۔ جس میں بجٹ تجاویز پر بحث ہو گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد شروع ہو رہا ہے۔

اجلاس میں ارکان اسمبلی آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کریں گے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شدید رد عمل کا امکان ہے۔