چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ مرزا مقبول

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے صدر مرزا مقبول احمد ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری، سنیئر نائب صدر شیخ جاوید ،سیکریٹری اطلاعات نسیم عون جعفری ،سلیم انصاری ،سٹی ایریا PS-120کے صدر اصغر آرائیں ،جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات غازی خان ابڑو ،سٹی ایریا PS-121کے صدر منظور عباس ،جنرل سیکریٹری شاہد رضوی ،سیکریٹری اطلاعات لالہ حاکم ،سٹی ایریا PS-122کے صدر نسیم احمد خان ،جنرل سیکریٹری ظفر علی خان ،سیکریٹری اطلاعات وجاہت اللہ خان ،سٹی ایریا PS-123کے صدر علی اکبر ،جنرل سیکریٹری اختر مہدی ،سیکریٹری اطلاعات رفیق ماموں،سٹی ایریا PS-124کے صدر طاہر خان ،جنرل سیکریٹری شریف بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات اے ڈی بلوچ ،سٹی ایریا PS-125کے صدر کوثر عابدی ،جنرل سیکریٹری انتظار حسین ،سیکریٹری اطلاعات کامریڈ رحیم نے دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ سٹی ایریا PS-96کے صدر مجیب الرحمن کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بذدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنماء مجیب الرحمن نے جام شہادت نوش کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی جان و مال کو تحفظ دلا نے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کیا جائے گا۔