چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مدت ملازمت کا آج آخری دن

General Khalid Shameem

General Khalid Shameem

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی مدت ملازمت کا آج آخری دن ہے، حکومت کی جانب سے اب تک نئے چیئر مین کا نام سامنے نہیں آیا۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیرمین جنرل خالد شمیم وائیں کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جنرل خالد شمیم وائیں نے الوادعی ملاقاتوں اور دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اتنا بڑا عہدہ خالی ہونے کو ہے اور حکومت اب تک ان کی جگہ کسی کا انتخاب نہیں کر سکی ہے۔