چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کا محرم الحرام کے حوالے سے انتظام کا جائزہ

Moeed Anwar

Moeed Anwar

کراچی : چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کہ محرم الحرام میں ضلع شرقی کی حدود میں آنے والی تمام امام بارگاہوں، مجالس و جلوس کے روٹس کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانےکیلئے عملی اقدامات جاری ہیں اور جلد ہی انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی ، تمام متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لے کرعزادران حسینؓ کی خدمت اپنا دینی فریضہ سمجھ کر انجام دے رہے ہیں، قبل از وقت دورے کرکے اپنی زیر نگرانی امور سرانجام دلوارہے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے ایس ای ایسٹ بی اینڈ آراظہر شاہ، ایس ای ایسٹ ایم اینڈ ای مبین شیخ و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ یوسی 9 اور یوسی 10 لائینز ایریا میں امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کے معائینے کے دوران کیا اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتطمین اورجلوس انتظامیہ اور مکینوں نے چیئرمین معید انور کو بلدیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر موقع پر ہی احکامات دئیے گئے۔

اس موقع پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہل تشیع انجمنوں، تنظیموں سے اجلاس اور ان کے ہمراہ دورے کے بعد منتظمین کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی کے بعد امور سر انجام دیئے جارہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پرانھوں نے افسران کوسختی سے ہدایت کی کہ مجالس و جلوس کے راستوں کابذات خود جائزہ لے کر صورتحال کو مانیٹر کرنے کے بعد مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ صفائی ستھرائی اور پانی وسیوریج مسائل کے حوالے سے دونوں اداروں کے ساتھ باہمی کوآرڈینیشن سے امور کی انجام دہی یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کیا جائیگا انہوں نے ہدایت کی کہ عزاداران کو محرم الحرام میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے اس موقع پر یوسی نمائندگان و علاقہ مکین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔