چیئرمین نیب کی تقرری میں سپریم کورٹ کا کوئی کردار نہیں، اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

معروف قانون دان سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں سپریم کورٹ کا کوئی کردار نہیں۔ عجلت سے جانبداری کا تاثر ظاہر ہوسکتا ہے، اب تو ویسے ہی عدلیہ نواز حکومت ہے۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیئرمین کی تقرری کیلئے لیڈر آف دی ہاس اور اپوزیشن لیڈر کا باہمی اتفاق ضروری ہے۔ ہر ادارے کی طرح عدلیہ کا بھی دائرہ کار مختص ہے۔ جس کا اسے خیال رکھنا چاہیئے۔

زیادتی کا شکار کمسن سنبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ درندگی کے اس مظاہرے سے معاشرے کی حیوانیت آشکار ہوگئی ہے۔ شاہ زیب قتل اور سنبل زیادتی جیسے کیسز میں اگر سزائیں نہ ہوں تو جرائم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنبل کیس میں ڈی این اے ٹیسٹ کو اہمیت حاصل ہوگی۔