چیئرمین نادرا کی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کے جلد اجرا کی ہدایت

Chairman Nadra

Chairman Nadra

اسلام آباد(جیوڈیسک)چیئرمین نادرا نے کمپیوٹرائز ڈشناختی کارڈز کے جلد اجرا اور شہریوں کو فوری سہولتوں کی فراہمی کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دئیے۔ ترجمان کیمطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے ہدایت کی ہے کہ شناختی کارڈ کی تجدید۔

تبدیلی اور سمارٹ کارڈ کے لیے آنے والے شہریوں کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری نمٹایا جائے۔ شہری میعاد ختم ہونے والے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے بھی اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے تین کروڑ بیس لاکھ شہریوں نے 8300 پر بذریعہ ایس ایم ایس ووٹ کی تصدیق اور پولنگ اسٹیشن کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔