عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعائیں

Imran Khan Prayer

Imran Khan Prayer

لاہور(جیوڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔لاہور تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور عمران خان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

پشاور میں پی کے دو کے انتخابی دفتر میں چیئرمین تحریک انصاف کی صحت یابی کے لیے قرآن خوانی کی گئی جس میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری شوکت علی یوسف زئی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی قرآن خوانی کے بعد عمران خان کی صحت یابی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔