چیرمین اوگرا نے پٹرول کی مصنوعی قلت اور ہڑتال کا نوٹس لے لیا

 Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیرمین اوگرا نے پٹرول کی مصنوعی قلت اور ہڑتال کا نوٹس لے لیا ہے

پنجاب بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں پٹرول پمپ کی ہڑتال کے سبب پیدا ہونے والی پٹرولیم مصنوعات کی قلت پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نے وائس چیرمین اوگرا کی سربراہی میں اعلی سطح کی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

چیرمین اوگرا نے کل ملک بھر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا اجلاس طلب کر لیا۔ چیئرمین اوگرا کے کہنا ہے کہ قانون کے مطابق تیل کے اسٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔