لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر محمد عاشق خان کا خطاب

اسلام آباد : آئیسکو ملازمین نے ادارے میں FIA کے ڈپٹی ڈائریکٹر میر مظہر جبار کی جانب سے آئیسکو کے محنت کش کو تشد د کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فی الفور نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

آئیسکو ہیڈ آفس میں لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان، انجینئر ایسوسی ایشن کے صدر میاں دلاور شاہ، آصف زرداری اور ہائیڈرو یونین کے عہدیداران نے آئیسکو ملازمین اور افسران کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ FIAکی جانب سے آئیسکو ملازمین کو ہراس کیا جا رہا ہے جب کہ آئیسکو لائن لاسز اور ریکوری کے حوالے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں صف اول نمبر پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیسکو کے محنت کشوں کو ہراس کرنا اور ان پر تشدد کرنا قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ FIAکو اگر آئیسکو کے کسی ملازم سے شکایت ہے تو وہ ایک طریقے کار کے تحت آئیسکو انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کرے تا کہ محکمہ خود انکوائر ی کر کے اس کو سزا دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین آئیسکو ملازمین کے حقوق اور عزت نفس کے لئےCBAیونین اور انجینئر ایسوسی ایشن کے ساتھ تعائون کر رہی ہے اور آئندہ بھی تعائون جاری رکھے گی۔ احتجاجی مظاہرے سے انجینئر ایسوسی ایشن کے صدر میاں دلاور شاہ ، آصف زرداری اور ہائیڈرو یونین کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔