قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں کیخلاف ایک اور قرارداد منظور

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدرات ہوا۔ اجلاس میں ڈرون حملوں کے خلاف قراردار جمعیت علمائے اسلام ف کی رکن نعیمہ کشور خان نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے نہ صرف ملکی خود مختاری بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ڈرون حملے فوری بند کئے جائیں۔ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ملک بھر میں شراب پر مکمل پابندی عائد کئے جانے سے متعلق قرارداد نون لیگ کے رکن حامد حمید نے پیش کی جس پر وزیر مملکت بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں شراب پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

ایوان نے یہ قرارداد مسترد کر دی۔ ایوان نے غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جانے کی قرارداد بھی منظور کی۔

اراکین نے کہا کہ آٹے سمیت 12 اشیاء سستی کر دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے، غربت کی وجوہات کو مدنظر رکھ کر پالیسی مرتب کی جائے۔

قومی اسمبلی نے ساہیوال میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کی قرارداد بھی منظور کر لی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔