چیئرمین سواگ شریف ٹرسٹ صاحبزادہ افتخار الحسن نے گزشتہ روز ٹرسٹ کے سب آفس کروڑ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) سواگ شریف کا مقصد عوام الناس کودینی اور دنیاوی تعلیم کے لئے سکول اور یونیوسٹی قائم کرنے ساتھ غریب اور یتیم افراد کی مالی مدد فری میڈیکل سنٹر، فری ایمبولینس سروس سمیت ناگہانی آفات میں متاثرین کی ہر ممکن مدد اور خواتین کیلیئے جدید فنی مراکز قائم کیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سواگ شریف ٹرسٹ صاحبزادہ افتخار الحسن، وائس چیئرمین صاحبزادہ وسیم الحسن نے گزشتہ روز ٹرسٹ کے سب آفس کروڑ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2010 میں سیلاب کے دوران دربار عالیہ سواگ شریف پر دس ہزار متاثرہ افراد کو کھانا اور رہائش فراہم کی گئی۔ سوگ شریف ٹرسٹ خدمت خلق اور فلاح و بہبود کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں سے نوجوان انجینئر، ڈاکٹر اور سائنسدان بننے کے ساتھ ساتھ دین اسلام سے روشناس ہوں اور ہم ایسی اسلامی یونیورسٹی قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں بی اے کے ساتھ دورہ حدیث بھی مکمل کو۔ یتیم اور بے سہارہ بچوں کی تعلیم اور پرورش پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سواگ شریف ٹرسٹ جو یونیورسٹی قائم کرنا چاہتا ہے وہ عالیشان ہو گی جس سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سواگ شریف ٹرسٹ کی رکنیت حاصل کر کے بھر پور معاونت کریں۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق پہاڑ نے انجام دیئے جبکہ ملک عبدالشکور سواگ سابق ایم پی اے، سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ، سردار ذوالفقار علی خان ایڈووکیٹ، سردار غلام محمد خان سیہڑ، ملک غلام اکبر سامٹیہ، آفتاب شاہ قریشی، شیخ نذیر حسین، سبقت اللہ بودلہ، میاں سیف اللہ، حاجی عامر خلیل سمیت درجنوں افراد موجود تھے بعد ازاں پیر آف سواگ شریف صاحبزادہ احمد حسن اور ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے دفتر کا افتتاحی فیتہ کاٹا اور خصوصی دعا کروائی گئی۔