ضلع چکوال میں پیپلز پارٹی شدید انتشار کا شکار ہو چکی ہے پیپلز پارٹی کی تنظیموں میں قائدین کے خلاف بغاوت اٹھ رہی ہے

بوچھال کلاں (ریاض احمد ملک )ضلع چکوال میں پیپلز پارٹی شدید انتشار کا شکار ہو چکی ہے پیپلز پارٹی کی تنظیموں میں قائدین کے خلاف بغاوت اٹھ رہی ہے تفصیل کے مطابق ضلع چکوال میں مقامی قائدین کے خلاف جیالوں نے اپنا علم بغاوت بلند کر دیا ہے تحصیل کلر کہار میں اب تک درجنوں جیالوں نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جیالوں کا کہنا ہے کہ مقامی قائدین نے ہر معاملے پر انہیں نظر انداز کیا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کسی جیالے کو فارم نہیں دیا گیا اور نہ ہی اپنے دور اقتدار میں ہمیں کوئی نوکری دی گئی انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی قائدین تک ہماری رسائی بھی ممکن نہ ہو سکی جسکی وجہ سے ہم یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں انہوں نے اپنے استعفے تحصیل کلر کہار PYO کے صدر ملک اشتیاق کے پاس جمع کرا دئیے ہیں آئندہ چند دنوں میں جیالوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر سکتی ہے۔