مشکلات اور مہنگائی کے باوجود قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے میڈیا آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا عمران خان نے این آر او نہ دے کر اپنے وعدے کی تکمیل کی ہے۔لوگ زرداری اور مفرور شہباز شریف کو بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا مشکلات اور مہنگائی کے باوجود قوم عمران خان کے ساتھ ہے انجینئر افتخار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت میڈیا کو حقائق کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔پاکستان میں جعلی معیشت کا دور ختم ہو گیا ہے ڈالر جس وقت اپنی اصلی وقعت پر کھڑا ہوا دیکھ لیجئے گا ایکسپورٹ بڑھیں گی۔ڈالر کے بل بوتے پر سٹے بازوں کو متنبہ کرتا ہوں وہ پاکستانی کرنسی پر اعتماد کریں اور محب وطن پاکستانی کا ثبوت دیں۔