ہالی وڈ کی نئی فلم آر آئی ڈی پی کا نیا ٹریلر آ گیا

Hollywood Movie

Hollywood Movie

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم “آر آئی ڈی پی”کا نیا ٹریلر آ گیا۔ فلم میں مرا ہوا ایک پولیس افسر اپنے قاتل کو تلاش کرنے کے لیے واپس زمین پر لوٹتا ہے۔ آر آئی ڈی پی کی کہانی کامک بک ریسٹ اِن پیس ڈیپارٹمنٹ سے ماخوز ہے۔

فلم میں ایک ایسا پولیس اہلکار دکھایا گیا ہے جسے دوران ڈیوٹی قتل کر دیا جاتا ہے۔ نوجوان مرنے کے بعد ریسٹ اِن پیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کر لیتا ہے اور اپنے قاتل کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ Robert Schwentke کی ہدایت میں بننے والی فلم”آر آئی ڈی پی” انیس جولائی کو ریلیز ہو گی۔