رمضان المبارک میں امن و آمان کو برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ مولانا صدیق مدنی

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

چمن (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام حلقہ بوغرہ یونین سٹی چمن کے سرپرست مولانا محمدصدیق مدنی نے مدرسہ بحرالعلوم الاسلامیہ چمن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمتوں اور برکتوں کا بہار مہینہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔ اور دوسری طرف شرپسند اور لٹیرے افراد بھی سرگرم ہونے کی زیادہ خدشات ہیں۔ اس مبارک مہینہ میں شرپسند اور ڈاکو افراد بھی اپنے اقدامات سے شہر میں امن و آمان کی فقدان ، خوف وہراس پھیل جاتا ہے۔ اس سے دیندار طبقہ کی زندگی اجیرن بنادی جاتی ہے۔ اسی طرح آوارہ نوجوان طبقات بھی اس ماہ مبارک میں حرکت میں آکر لوگوں کی زندگی اجیرن بناتے ہیں۔

مولانا محمد صدیق مدنی نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی اس ماہ مبارک میں امن و آمان کو برقرار رکھنے کیلئے اور شہر میں صفائی کیلئے اچھے پلان اور رات کے وقت آوارہ نوجوانوں کے ٹھکانوں پر پابندی لگانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ چمن شہر کے عوام اس ماہ مبارک میں سکھ سانس لینے کیساتھ رہیں۔

مولانا محمد صدیق مدنی
سرپرست
جمعیت علماء اسلام حلقہ بوغرہ یونین سٹی چمن ضلع قلعہ عبداللہ
بلوچستان