فردوس اتحاد کے زیر اہتمام 16ویں سالانہ رمضان گفٹ تقسیم کی تقریب

 FIRDOS ITEHAD

FIRDOS ITEHAD

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد کے زیر اہتمام سالانہ رمضان گفٹ تقسیم کی ایک بڑی تقریب کا انعقاد فردوس کالونی میں سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سلیم صالح کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں 1600خاندانوں میں رمضان گفٹ تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر فردوس اتحاد کے بانی اور اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان نے ڈپٹی چیئر مین نیب حسین اصغر ،DIGPایسٹ عامر احمد فاروقی ،SSPسینٹرل عرف اسلم رائو ،DSPگلبہار وجاہت حسین کے علاوہ تاجر رہنماء حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے جمیل احمد ،محمد اختر ،اسپورٹس کی شخصیات بیگم اسماء محمد علی شاہ ،شاہدہ پروین کیانی ، ڈاکٹر سید پرویز رضوی ،سید فہد رضوی ،جمیل احمد گل شیخ ،خالد جمیل شمسی ،انجینئر سید محفوظ الحق ،جمیل احمد ،پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کا تقریب میں تعاون کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

غلام محمد خان نے گلبہار پولیس اسٹیشن کے تمام افسران و اہلکاروں کا منظم طریقے سے تقریب کے انعقاد میں تعاون پر اظہار تشکر کیا ہے اس موقع پر لال مسجد فردوس کالونی کے پیش امام نے پاکستان کی سلامتی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا کی جبکہ سلیم صالح اور اُن کے خاندان کے لئے درازی عمر اور اُن کے روزگار میں ترقی کے لئے دعاء کی گئی۔