چمن: نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ اور بیٹا جاں بحق

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) چمن کے نواحی علاقے کلی دامان میرالزئی میں افطاری سے پانچ منٹ قبل نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ اور جواں سال بیٹے کو جاں بحق کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لیویز اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ لیویز نے باپ بیٹے کی لاشوں کو قبضے میں لیکر سول اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لیویزاس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی یا تنازعہ نہیں ہے۔