ممتاز عالم دین مولانا شاہ حکیم محمد اختر کے انتقال پر اجمیر پرائڈ سندھ بلوچ سوسائٹی کے مکینوں کا اظہار تعزیت

کراچی : اجمیر پرائیڈ گلستان جوہر بلا ک 12 سندھ بلوچ سوسائٹی کے مکینوں نے ممتاز عالم دین جامعہ اشرف المدارس کے بانی مولانا شاہ حکیم محمد اختر کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج و غم کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے مولانا حکیم محمد مظہر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے۔

اللہ تعالیٰ مولانا شاہ حکیم محمد اختر کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اجمیر پرائیڈ کے مکینوں نے مولانا کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی رحلت کو اُمت مسلمہ کے لئے عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی تا مدت پوری نہیں کی جاسکے گی ۔ اہلیان اجمیر پرائیڈ نے کہاکہ مولانا کے انتقال سے مکین ایک شفقت اور محبت کرنے والی شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔