کسی چینل یا اخبار پر پابندی کے حق میں نہیں، وزیرقانون پنجاب

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کسی چینل یا اخبار پر پابندی کے حق میں نہیں، جو انداز جیو نے اپنایا، اسی انداز میں کئی چینل رپورٹنگ کرتے رہے ہیں، بعض لوگ موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانا اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے سوال اٹھایا کہ اگر جیو کی 8 گھنٹے کی رپورٹنگ غلط تھی تو دوسرے چینلز پر جو پچھلے بیس، بائیس دن سے رپورٹنگ ہو رہی ہے، اسے کیا کہیں گے، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیاکی آزادی ہر صورت ہونی چاہئے۔