لاہور: ایپکا کی مطالبات کے حق میں احتجا جی ریلی، دھرنا

APCA

APCA

لاہور (جیوڈیسک) آل پاکستا ن کلر کس ایسو سی ایشن کے زیر اہتما م گز شتہ روز بلڈ نگ ڈیپارٹمنٹ سے پنجاب اسمبلی ہا ل تک احتجاجی ریلی نکا لی گئی اور دھر نا بھی دیا گیا۔ ایپکا پنجاب
(صفدرحسین گروپ) کی طر ف سے ملا ز مین نے گلے میں روٹیوں کے ہار اور گیس کے میٹر ڈال کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ مظاہر ین کی طر ف سے پنجاب اسمبلی کے اندر جا نے کی کو شش بھی کی گئی جس کو پو لیس نے نا کا م بنا دیا اور ایپکا ملازمین کی پولیس کے سا تھ ہا تھا پا ئی بھی ہو ئی۔

مال روڈ پر ٹریفک جام ہو نے کی وجہ سے شہریو ں کو مشکلات کا سا منا کر نا پڑا۔ اس مو قع پر ایپکا رہنما ؤ ں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب تمام سرکاری ملازمین کی بلا امتیاز دیگر صوبوں کی طرح 10 فیصدکے بجائے 15 فیصد تنخواہیں بڑھائے اور خیبر پختونخوا کی طرز پر تمام سرکاری ملازمین کے عہدوں کو اَپ گریڈ بھی کیا جائے جبکہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے اگر مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ان کا احتجا ج جاری رہے گا۔