حکومتیں اکثریت کی بنیاد پر بن جاتی ہیں چلتی نہیں، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

راولپنڈی (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران ہی اداروں کا ٹکراؤ شروع ہوگیا، حکومتیں اکثریت کی بنیاد پر بن جاتی ہیں چلتی نہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایک سال پورا ہو گیا، ایک سال کے دوران ہی اداروں کا ٹکراؤ شروع ہو گیا، عوام بحران کا شکار ہیں، لوگ پریشان ہو کر سڑکوں پر ہی آئیں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ امن و امان کے معاملات سنجیدگی سے نہیں لئے جا رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کا موڈ ٹھیک ہونے تک امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، حکومتیں اکثریت کی بنیاد پر بن جاتی ہیں، چلتی نہیں، حکومتیں صرف پالیسیوں پر چلتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کو
41 سال ہو گئے، آج تک اس کی سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا۔