چارسدہ : بابا صاحب کے مزار کے باہر دھماکا، مزار کی دیوار کو نقصان

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ کے قریب بابا صاحب کے مزار کے باہر دھماکے سے مزار کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق چارسدہ شہر سے چند کلو میٹر دور بابا صاحب کے مزار کے باہر نامعلوم افراد بارودی مواد رکھ کر فرار ہو گئے۔

بارودی مواد پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس سے مزار کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔