چارسدہ: بس دھماکے میں جاں بحق افراد میں سے 7 کی تدفین

Charsadda

Charsadda

پشاور (جیوڈیسک) پشاور چارسدہ روڈ پر سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 7 کی تدفین چارسدہ میں کر دی گئی۔ پشاور چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے میں 19 افراد جاں بحق ہوئے۔

جن میں سے فضل احد، عزیز، گل محمد، ممتاز، ہارون، عامر، مختیار کا تعلق چارسدہ کے مختلف علاقوں سے تھا، جاں بحق ہونیوالوں کی نما ز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں اداکی گئیں اور مقامی قبرستان میں ہی ان افراد کی تدفین کردی گئی۔