چارسدہ: شبقدر میں نجی اسکول پر دستی بم حملہ، خاتون ٹیچر جاں بحق

Charsadda

Charsadda

چار سدہ (جیوڈیسک) چار سدہ کی تحصیل شبقدر میں نجی اسکول کے گرلزسیکشن پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کے دستی بم حملے میں خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئیں۔

بم حملے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سر چ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ مذکورہ اسکول میں چھٹی کردی گئی ہے۔