چیچنیا : زیر تعمیر 40 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Chechnya

Chechnya

گروزنی(جیوڈیسک)چیچنیا میں زیر تعمیر40 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، 30 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے، کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق چیچن دارالحکومت گروزنی میں40 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

جس کے شعلے آسمان تک بلند ہوتے رہے، 30 افراد آگ سے بچنے میں کامیاب رہے، حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔