صوابی میں کروڑوں روپے کی لاگت کا زیرِ تعمیر پُل گر گیا

Swabi Bridge

Swabi Bridge

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوابی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پل ٹوٹ کر گر گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضلعی حکام کے مطابق صوابی میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے گوہاٹی کے مقام پرپل زیر تعمیر تھا، پل کا ایک پلر لگایا جا رہا تھا کہ جیک سلپ ہونے کے باعث نیا پلر پہلے سے نصب دو پلروں پر گر گیا۔

پلرز کو نقصان پہنچنے سے پل گرگیا لیکن خوش قسمتی سےحادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کمشنر مردان ڈویژن نے پل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ کا کہنا ہے کہ تعمیرات کے وقت کسی بھی مکینیکل غلطی سے مالی نقصان کی ذمہ داری کنٹریکٹر پر عائد ہوتی ہے اس لیے حادثے سے سرکاری خزانے کا کوئی نقصان نہیں ہو گا۔