کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات سفید جھوٹ ہیں : شام

Chemical Weapons

Chemical Weapons

ماسکو(جیوڈیسک)شام کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دمشق میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے امریکی اور برطانوی الزامات سفید جھوٹ ہیں۔شام کے وزیر اطلاعات نے ایک روسی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال بارے امریکی اور برطانوی الزامات سفید جھوٹ ہیں۔

عمران الزوہبی نے ایک انٹرویو جو کریملن کے فنڈ سے چلنے والے ٹی وی چینل آر ٹی ایس کی ویب سائٹ پر جاری ہوا ہے میں کہا ہے کہ سب سے پہلے میں امریکی وزیر خارجہ اور برطانوی حکومت کے بیانات کے بارے میں تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ یہ حقائق کے برعکس اور سفید جھوٹ ہے۔

زوہبی نے ویب سائٹ پر انگریزی زبان میں جاری ہونیوالے انٹرویو میں کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر یہ بات زور دے کر کہنا چاہتا ہوں کہ شام انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر کبھی اس کا استعمال نہیں کرے گا کیونکہ یہ نہ صرف عالمی قانون بلکہ جنگی ضابطوں کی بھی خلاف ورزی ہو گی۔