چیانگ ،نواز ملاقات، چینی وزیراعظم کی نامزد وزیراعظم کو دورہ چین کی دعوت

Chiang PM

Chiang PM

اسلام آباد(جیوڈیسک) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مسلح افواج کے سربراہوں نے ملاقات کی ہے۔ ادھر جڑواں شہروں میں ڈیڑھ بجے سے موبائل سروس بند معطل ہوگی۔ذرائع کے مطابق لی کی چیانگ اور نواز شریف کے درمیان ہونے والے ملاقات میں پاک چین دوستی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

شہباز شریف، چودھری نثار، اسحق ڈار اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے چین کے تجربہ سے استفادہ چاہتے ہیں۔ پاک چین دوستی دنیا کے لیے مثال ہے۔ چینی وزیر اعظم نے نواز شریف کو دورہ چین کی دعوت بھی دی .ادھر چینی وزیر اعظم آج سینیٹ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔