شکاگو: فائرنگ اور پرتشدد کاروائیوں میں چھ افراد ہلاک

Shikaagu

Shikaagu

امریکی ریاست شکا گو میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد ہلاک ، گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں میموریل ڈے کے موقع پر شکاگو میں فائرنگ اور پرتشدد کاروائیوں میں چھ افراد ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نارتھ برانچ اسٹریٹ کے نزدیک فائرنگ کرکے ایک جوڑے کو نشانہ بنایا۔ جس سے بیالس سالہ آدمی اور چوالیس سالہ خاتون موقع پر جاںبحق ہوگئے۔

جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے نارتھ ویسٹرن میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں ساتھ انڈیانہ ایونیو میں 27 سالہ، ڈینیٹ ایونیو سٹریٹ سیون ٹی فار میں اٹھارہ سالہ، نارتھ کی مور ایونیوں میں سترہ سالہ اور انیس سالہ لڑکے کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا جبکہ دیگر پرتشدد کاروائیوں میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے پرتشدد کاروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔