شکاگو: چڑیا گھر میں ڈولفن نے بچے کو جنم دیا

Chicago Zoo

Chicago Zoo

امریکی ریاست الی نوائس کے چڑیا گھر میں مادہ ڈولفن کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔ شکاگو کے بروک فیلڈ چڑیا گھر میں 26 سالہ ڈولفن ایلی کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔ جو چالیس پانڈ وزنی اور تین فٹ لمبا تندرست و توانا ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق پیدائش کے دوران ایلی کو کئی گھنٹے تک تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم بچے کی پیدائش کے بعد ایلی اپنے نومولود بچے کے ساتھ اٹکلیا کرتے اور تیرتی نظر آئی۔ انتظامیہ کہنا ہے کہ نئے پیدا ہونے والے ڈولفن کے بچے کے لیے تیس دن نہایت ہی اہم ہوتے ہیں۔ جس میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔