چیف جسٹس کا پرویز مشرف کی ضمانت منسوخی کیس سننے سے گریز

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پرویز مشرف کی ضمانت منسوخی کیس سننے سے گریز کر تے ہوئے کہا ہے کہ کیس کو آئندہ سماعت پر کسی اور بینچ میں لگایا جائے۔ سپریم کورٹ میں ججز نظر بندی کیس میں پرویزمشرف کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی۔

ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعات خارج کر کے ضمانت منظور کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں مدعی اسلم گھمن ایڈووکیٹ کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا ، جس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہونا تھی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ کیس کو آئندہ کسی اور بینچ لگایا جائے۔ کیس کی سماعت 1 ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی۔