کراچی میں 3 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد، فائرنگ سے دو افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مختلف مقامات سے 3 افراد کی بوری بند لاشیں ملیں جبکہ فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں کچرا کنڈی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ نیو ٹاون عسکری پارک کے قریب بوری میں بند ایک شخص کی ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی جسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔

ایسی ہی ایک لاش نیپیئر تھانے کی حدود میں اولڈسٹی ایریا کے علاقے گھانچی پاڑہ سے ملی ہے، جسے اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا، تینوں لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول ھسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی ہے اس کے علاوہ سرجانی ٹاون اور گولیمار کے علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات 2 افراد زخمی ہوگئے۔