چیف جسٹس نے بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانے کا حکم دے دیا

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب اور سندھ حکومتوں نے حدبندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے نوے روز کی مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے حد بندیوں اور ووٹر لسٹوں کیلئے نوے روز سے پہلے انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کر دی۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون کا مسودہ تیار کر لیا ہے جو کل پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا لیکن حدبندیوں کا کام مکمل کرنے کیلئے نوے دن کا وقت درکار ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال میں بھی وہی حکومت تھی جو آج ہے حدبندیوں کا کام کیوں مکمل نہیں کیا گیا۔

کوئی ایسا کام نہیں ہونا چاہئے جس سے الیکشن تاخیر کا شکار ہوں۔ انہوں نے قرار دیا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر آئین سے رو گردانی ہو گی۔ لوکل باڈیز الیکشن ستمبر سے آگے نہیں جانے دیں گے۔ بلدیاتی الیکشن سے صوبائی حکومتوں کے کام آسان ہو جائیں گے۔