لاہور : بارش کے باعث ریگل سنیما کی چھت گر گئی، دوملازمین زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بارش کے باعث مال روڈ پر واقع قدیم ریگل سینما کی چھت گر گئی ،ملبے تلے آ کر دو ملازمین زخمی ہو گئے، لاہور میں سحری کے وقت موسلادھار بارش کے دوران کئی عشروں سے مال روڈ پر واقع معروف سینما ریگل کی خستہ چھت کا ایک حصہ گر گیا۔

منہدم چھت کے ملبے تلے دب کر دوسنیما ملازمیندو ملازمین شہباز اور اسلام زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ،سینما انتظامیہ کے مطابق بارش سے عمارت کی چھت کا شمالی حصہ گرا، بوسیدہ ہونے کے باعث چھت کو مزید نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، شہر کا انتہائی پرانے سینما کی چھت بوسیدہ ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے مسلسل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔