وزیراعلی خیبرپختونخوا کے 3 مشیر اور معاون خصوصی مستعفی

KP Cabinet

KP Cabinet

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے 3 مشیر اور معاون خصوصی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء اللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو بھیج دیا۔

ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کی کوئی اور وجوہات نہیں، انہوں نے اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجوہات بتائی ہیں۔

وزیراعلی کےمشیربرائے انرجی حمایت اللہ اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیدغازی غزن جمال بھی مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال تک وزیراعلی کی قیادت میں محکمہ ایکسائز میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن معاملات اب بس سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی اپنی ٹیم کے مذکورہ ارکان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ دو سے تین وزراء کےاستعفے بھی آ سکتے ہیں۔