وزیراعلی پنجاب کا حافظ آباد میں (ن) لیگ کی ریلی میں فائرنگ کا نوٹس

Punjab Chief Minister

Punjab Chief Minister

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد وزیراعلی پنجاب کے نوٹس کے بعد حافظ آباد میں مسلم لیگ نون کے ایم این اے شاہد حسین بھٹی کی ریلی میں فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ حلقہ این اے 103 سے مسلم لیگ نواز کے نومنتخب ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے کئیلئے ریلی کے ساتھ پنڈی بھٹیاں سے سکھیکی آئے۔

استقبال کرنے والوں میں سابق ناظم یونین کونسل غلام علی بھٹی کے گارڈز نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی ویڈیو بنانے پر مسلح افراد نے احسان اللہ جگ پر تشدد کیا اور کیمرہ توڑ ڈالا۔ وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔