وزیراعلیٰ پنجاب کی جاتی عمرہ میں وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملاقات

Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif

Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نےجاتی عمرہ رائےونڈ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں طاہر القادری کی اے پی سی، آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سامان اور عمران خان کے سوالات کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف آج صبح ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم سے جاتی عمرہ رائےونڈ میں ملاقات کی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں طاہر القادری کی کل جماعتی کانفرنس، آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سامان اور عمران خان کے سوالات کےحوالے سے گفتگوہوئی۔ ملاقات میں وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کے متعدد افسران بھی شریک ہوئے۔