وزیر اعظم کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر قومی ائیرلائن کی نئی پرواز کا معائنہ

Airline New

Airline New

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر قومی ایئر لائن کی نئی پرواز کا معائنہ کیا۔

آئیرلینڈ سے لیز پر لیا گیا طیارہ منگل سے باقاعدہ کمرشل پرواز کا آغاز کرے گا۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر قومی ائیر لائن کے نئے طیارے کا معائنہ کیا۔

وزیر اعظم نے طیارے کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے قومی ائیر لائن میں نئے طیارے کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ نئے طیارے سے اندون ملک اور مشرق وسطیٰ کے مسافر مستفید ہونگے۔